طلباء کو SUNY میں براہ راست داخلہ دینے کا نیا پروگرام متعارف
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی گورنمنٹ کیتھی ہوکل نے ریاست کے طلباء کی مدد کے لیے نئی کوشش کے آغاز کا اعلان کیا۔نئے پروگرام کے ذریعے ہائی اسکول کے فارغ التحصیل سنئیر طلباء جو مخصوص تعلیمی معیار پر پورا اترتے ہیں اور اپنی کلاس کے ٹاپ 10فیصد گریڈ پوائنٹ اوسط رکھتے ہیں انہیں کم از کم ایک اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کیمپس میں قبول کیا جائے گا ۔یہ پروگرام ہائی اسکول کے منتخب سنئیر طلباء پر لاگو ہوگا۔SUNY کے چانسلر جان کنگ جونیئر نے کہا کہ وہ طلباء جنہوں نے اعلی نمبر حاصل کیے اور ان کی آمدنی کم ہے ہمیں ان کے بارے میں فکر ہے۔SUNY کے نو کیمپس جو ابتدائی طور پر اس پروگرام میں حصہ لیں گے وہ درج زیل ہیں۔البانی میں یونیورسٹی- بفیلو میں یونیورسٹی- SUNY کالج آف انوائرمنٹل سائنس اینڈ فاریسٹری- سنی جینیسیو- سنی نیو پالٹز- SUNY Oneonta- SUNY پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ- اسٹونی بروک یونیورسٹی شامل ہیں۔ نیا براہ راست داخلہ پروگرام طلباء کے لیے درخواست کی فیس معاف کرنے کا اعلان کرنے کے بعد آیا ہے۔ SUNY کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس پروگرام کو ریاست کے تمام 700 اسکولوں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہیں جلد ہی پتہ چل جائے گا کہ کتنے طلباء نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔مزید تفصیلات نیویارک کے گورنر آفس سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔