
گلوکار ابرارالحق کا پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کے ہمراہ کسوہ فیکٹری کا دورہ
نامور گلوکار ابرارالحق نے پاکستانی کمیونٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ کسوہ فیکٹری کا دورہ کیا اور غلاف کعبہ کے بننے کے عمل کو دیکھا۔نامور گلوکار ابرارالحق اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر مردوخواتین نے کسوہ فیکٹری پہنچے تو سعودی حکام نے انہیں غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ میوزیم میں زمانہ قدیم میں غلاف کعبہ کی تیاری سمیت جدید دور میں غلاف کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقعہ پر ابرارالحق سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اللہ کے گھر کے غلاف کی تیاری کو دیکھنے کی کر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے اور یہاں آکر ایک روحانی سکون ملا اور ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں جنھوں نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل کو دیکھنے کا اہتمام کیا ہوا ہے