vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈاکٹر سلمی کوثر کو صدمہ

0

ڈیلس(نمائندہ خصوصی)ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ڈاکٹر سلمی کوثر کی بہن کے جوان داماد سروش نظامی  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں ۔مرحوم نے پسماندگان میں والدین سلیم نظامی،ثمینہ نظامی، بیوہ رابعہ نظامی،دو بچے ،بہن ندا اور بھائی حارث نظامی کو سوگوار چھوڑا ہے۔مرحوم کی نماز جنازہ اوکلاہوما کی گرینڈ مسجد ڈیلس میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین سنی لین کے مقامی قبرستان میں ہوگی ۔بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی نے ڈاکٹر سلمی کوثر سے ان کی بہن کے داماد کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کمیونٹی نے مرحوم سروش نظامی کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.