vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز  کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

0

میئر ایڈمز کا قازقستان کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب،میئر ایریک ایڈمز کی کمیونٹی گفتگو میں نیویارک کے اہم مسائل پر بات چیت

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے میڈیا پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ نیو یارک شہر میں 220,000 مہاجرین ہیں، یہ ایک وفاقی مسئلہ ہے جسے وفاقی حکومت کو حل کرنا چاہیے۔میئر ایڈمز نے میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی، مہاجرین کی صورتحال، پولیس کمشنر کے عہدے، اور شہر کی سیکیورٹی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مہاجرین کی مدد کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ نیو یارک شہر میں 220,000 مہاجرین ہیں، یہ ایک وفاقی مسئلہ ہے جسے وفاقی حکومت کو حل کرنا چاہیے۔ پولیس کمشنر کی تقرری پر میئر نے کہا کہ وہ ٹم پیئر سن کے کردار کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں، اور اس وقت عارضی پولیس کمشنر ٹام ڈونلون ہیں۔ انہوں نے شہر میں جرائم کی کمی کی خوشخبری بھی دی۔ سیکیورٹی کی صورتحال پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ایڈمز نے نیو یارک کو امریکہ کا سب سے محفوظ بڑا شہر قرار دیا اور سیکیورٹی کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ایڈمز نے مزید کہا کہ  نیو یارک شہر کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے مضبوط حکمت عملی اور وفاقی مدد کی ضرورت ہے، اور وہ شہر کی سیکیورٹی اور مہاجرین کی صورتحال پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے قازقستان کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا۔ کہا کہ قازقستانی کمیونٹی کی نیویارک میں خدمات اور شراکت شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ایڈمز نے کہا کہ یہ تقریب شہر کی مختلف کمیونٹیز کے کردار اور ان کے بے پناہ تعاون کو تسلیم کرنے کی ایک علامت ہے۔ میئر نے اس موقع پر قازقستانی کمیونٹی کی نیویارک میں خدمات اور شراکت کو سراہا۔ کہا کہ ان کی اقدار اور محنت شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے قازقستان کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے دوسری عالمی جنگ کے دوران پناہ گزینوں کو فراہم کیے گئے تحفظ کا ذکر کیا اور اس کا موازنہ نیویارک کی روایتی مہمان نوازی سے کیا، جو ہمیشہ سے دنیا بھر سے آنے والے افراد کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ رہا ہے۔ آخر میں، میئر ایڈمز نے قازقستان کی یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پرچم کشائی کی یہ تقریب اس بات کی علامت ہے کہ نیویارک شہر تمام کمیونٹیز کا احترام کرتا ہے اور ان کے کردار کا اعتراف کرتا ہے، جس سے شہر کی ثقافتی ہم آہنگی اور ترقی کا سفر جاری رہتا ہے۔مزید براں میئر ایرک ایڈمز نے حالیہ کمیونٹی گفتگو میں نیو یارک شہر کے مختلف اہم مسائل پر بات چیت کی۔کمیونٹی کے ساتھ گفتگو کی تقریب میں اہم حکام نے بھی شرکت کی۔ میئر ایرک ایڈمز نے کمیونٹی گفتگو میں کہا کہ شہر کی وسائل پر مہاجرین کی آمد کا دباؤ بڑھ رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب شہر ہر مہینے تقریباً 10,000 نئے مہاجرین کا سامنا کر رہا ہے۔ایسے وقت مین مہاجرین کے لیے رہائش، عوامی تحفظ کے مسائل پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔  انہوں نے عوامی تحفظ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی انتظامیہ شہر میں جرائم میں کمی کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ایڈمز نے اپنے انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ ہم یہ بات یقینی بنارہے ہیں کہ تمام نیو یارک والوں کو خوش آمدید کہا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.