امریکا ایک خاتون صدر کے لیے تیار ہے، امریکی نائب صدر
کملا ہیرس نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ امریکی ووٹرز جنس کو ترجیح دینے کے بجائے امیدواروں کی صلاحیتوں اور مسائل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ ہیرس نے واضح کیا کہ وہ اپنے آپ کو ایک خاتون کے طور پر ظاہر کرنے کے بجائے امریکی عوام کے مسائل، چیلنجز اور خوابوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ صرف اپنے آپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جب کہ امریکی ایک ایسے صدر کے مستحق ہیں جو تمام عوام کے لیے کام کرے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی تاریخی حیثیت پر زور کیوں نہیں دیتیں، تو ہیرس نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ تر اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ آیا امیدوار ان کے مسائل حل کر سکتا ہے یا نہیں۔ ہیرس نے بھی انتخابی نتائج کو لے کر ٹرمپ کی ممکنہ کوششوں کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ انتخابات آزاد اور منصفانہ ہوں۔