سعودی عرب میں عالمی ہم آہنگی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں عالمی ہم آہنگی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم سعودی شخصیات سمیت مختلف ممالک کے سفیر شریک تھے جبکہ میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کی سرپرستی میں عالمی ہم آہنگی تقریب کی صدارت سعودی معاون وزیر اطلاعات ڈاکٹر عبداللہ المغلوت نے کی جبکہ منسٹری آف میڈیا میں انٹرنیشنل میڈیا کے ڈپٹی وزیر ڈاکٹر خالد اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر بارہ ممالک کے سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے عالمی ہم آہنگی کانفرنس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم دنیا بھر کے مقیم شہریوں کے درمیان باہمی روابطہ اور پیشہ ورانہ امور کو فروغ دینا تھا جبکہ دنیا بھر کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرکے ممالک کے درمیان ثقافتی کے ذریعے ہم آہنگی کو پیدا کرنا ہے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ریاض سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سعودی عرب میں مقیم لاکھوں ملکی اور غیر ملکی شہری ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں سے ہم آہنگ ہورہے ہیں