نیوجرسی:گھروں کی قطار میں آتشزدگی،درجنوں رہائشی بے گھر
نیو جرسی میں گھروں کی ایک قطار میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں درجنوں رہائشی بے گھر ہو گئے۔نیو جرسی میں آگ نے گھروں کی ایک قطار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں متاثر ہوئیں اور درجنوں رہائشی بے گھر ہو گئے۔ آگ 71 مونٹگمری ایوینیو سے شروع ہو کر 65، 67، 73، اور 75 مونٹگمری تک پھیل گئی، جس کے باعث آس پاس کے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔فائر فائٹرز کو کم پانی کے دباؤ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ تیز ہوا اور خشک موسم سے آگ مزید پھیلتی رہی۔ آگ لگنے کے وقت دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ اگرچہ فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا، تاہم نو خاندانوں کو بے گھر ہونا پڑا، پولیس نے آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔