vosa.tv
Voice of South Asia!

جوبائیڈن کا سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لیے 600 ملین ڈالر رقم کا اعلان

0

فلوریڈا:امریکی صدر جو بائیڈن نے سمندری طوفان ملٹن کے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے 600 ملین ڈالر سے زائد کی رقم کا اعلان کیا ہے، جو الیکٹرک گرڈ کو مضبوط بنانے اور اس کی بحالی کے لیے مختص کی گئی ہے۔بائیڈن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں فضائی جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اگرچہ طوفان کی شدت متوقع سے کم تھی، لیکن یہ کچھ علاقوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ انہوں نے فلوریڈا کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  612 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا، جس میں سے 94 ملین ڈالر فلوریڈا کے مخصوص منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈز محکمہ توانائی کے "گرڈ ریزیلینس اینڈ انوویشن پارٹنرشپس” پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے، بائیڈن نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ ملک کے الیکٹرک سسٹم کو بہتر بنایا جائے، خاص طور پر فلوریڈا جیسے طوفانوں سے متاثرہ علاقوں میں، جہاں بار بار آنے والے طوفانوں کی وجہ سے نقصان کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔اس دورے سے قبل بائیڈن نے سمندری طوفان ہیلن سے متاثرہ علاقوں کا بھی جائزہ لیا تھا، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی آفات کے دوران الیکٹرک گرڈ کی مضبوطی اہم ہے تاکہ مستقبل میں نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.