vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں پاکستانی،انڈین کمیونٹی کے مقامی گلوکاروں کی شاندار پُرفارمنس

0

مقامی گلوکاروں نے لیجنڈ گلوکاروں لتا منگیشکر،نازیہ حسن اور کے کے کو خراج تحسین پیش کیا،شاندار پرفارمنس پر حاضرین سے خوب داد سمیٹی

نیوجرسی(نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست نیوجرسی میں وومن ٹو وومن فورم اور سائنرجسٹک کنیکشنز نےانڈیا اور  پاکستان کے لیجنڈ گلوکاروں کو ٹربیوٹ  پیش کرنے کے لیے موسیقی کی محفل سجائی۔پاکستانی اور انڈین کمیونٹی کے مقامی گلوکاروں نے  لتا منگیشکر، کے کے اور نازیہ حسن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

وومن ٹو وومن فورم اورسائنرجسٹک کنیکشنز نے مل کر ایک نیٹ ورکنگ کمیونٹی گروپ تشکیل دے دیا ہے۔اس کی افتتاحی تقریب نیوجرسی کے کنگ پیلس میں منعقد ہوئی جس میں ساوتھ ایشین کمیونٹی کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔تقریب کی نظامت آمنہ ثاقب نے کی۔شرکاء سے خطاب میں پروگرام ڈائریکٹر دانش احمد نے نیٹ ورکنگ کمیونٹی گروپ کے قیام کے مقاصد بیان کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ینگ پروفیشنلز کی رہنمائی کرنا چاہتے ہیں اور ا س بات کویقینی بنانا ہے کہ ہم سب ساتھ ہیں ۔دانش احمد کا مزید کہنا تھا کہ موسیقی ایسا میڈیم  ہے جس کی زبان  نہ صرف سب کو سمجھ آتی ہے  بلکہ یہ دلوں کو بھی  جوڑتی ہے، اس موقع پر انھوں نے  شاندار پرفارمنس کے ساتھ مشہور بھارتی گلوکار کرشنا کمار کنارتھ المعروف کے کے  کے  کئی گیت سنا کر  شائقین کو خوب محضوظ کیا۔شرکاء سے  خطاب میں  پروجیکٹ ایگزیکٹیو  بینش عنبرین کا کہنا تھا کہ نصرت سہیل نے پاکستانی خواتین کو اکھٹا کرکے فورم قائم کیا اور پھر بے سہارا  مسلمان خواتین کے لیے شہزوری ہاؤس کی بنیاد رکھی۔اس موقع  پر ساوتھ ایشین کمیونٹی کی گلوکاراؤں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور کروڑوں دلوں کی  دھڑکن آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔موسیقی نائٹ میں شرکاء اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے اور خوب انجوائے کیا، اس دوران پروجیکٹ کی آپریشن کوآرڈینیٹر صوبیہ زاہد نے لتامنگیشکر کا تعارف کروایا۔ان کا کہنا لتا جی اپنی آواز کی بدولت کروڑوں دلوں میں زندہ رہیں گی۔نیٹ ورکنگ کمیونٹی گروپ کی لانچنگ اور موسیقی کی شام میں ایک کے بعد ایک پرفارمنس  سے حاضرین جھوم اٹھے۔پاکستانی کمیونٹی کی مقامی گلوکارہ نزہت اقبال اور فرزانہ حقی نے لتا منگیشکر اور پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ کی پبلی سٹی منیجر سدرہ جمیل نے نازیہ حسن  کا تعارف  پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاپ میوزک کا ذکر نازیہ حسن  کے بغیر  نہیں ہوسکتا۔بالی ووڈ کے مشہورمیوزک رئیلٹی شو انڈین آئیڈل سے  اپنی پہچان بنانے والے گلوکار عرفان علی بھی اس محفل کا حصہ بنے اور گلوکار کے کے  گیت سنا کر ان کی یادتازہ کردی۔تقریب کے اختتام سے قبل وومن ٹو وومن فورم کی چیئر پرسن نصرت سہیل نے اپنے تمام اسپانسرز سے اظہار تشکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ ساوتھ ایشین کمیونٹی کی بدولت اس پروگرام کو کامیاب بنایا ہے۔وومن ٹو وومن فورم اورسائنرجسٹک کنیکشنز نے ساوتھ ایشین کمیونٹی پر زور دیا کہ  نوجوان پروفیشنلز کو  آگے لانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.