شمالی غزہ خالی کرنے کا اسرائیلی فوج کا حکم
اسرائیل :اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں کارروائیاں کرنے کے لیے تیار ہے اس ضمن میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز شمالی غزہ خالی کرنے کے اپنے اعلان کو دوہرایا ہے اور فلسطینوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر شمالی غزہ کی پٹی سے نکل جائیں اوراپنے گھروں اور پناہ گاہوں کو چھوڑ دیں۔فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی ہو گئی اس حوالے سے تیاری مکمل ہے ۔گزشتہ ہفتے کی زیادہ تر لڑائی جبالیہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں مرکوز تھی جہاں پر اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے سے گولہ باری کی گئی اور رہائشی اپنے گھروں اور پناہ گاہوں میں پھنس گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہوئے جبکہ اسرائیل اور عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے درمیان گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والی لڑائی میں2ہزار229افراد جاں بحق جبکہ10ہزار380زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے42ہزار زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مقامی صحت کے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس میں کتنی تعداد میں جنگجو مارے گئے ہیں۔ جنگ نے غزہ کے بڑے علاقوں کو تباہ کر دیا ہے اور 2.3 ملین آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔