vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں فلم کنفیکس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں فلم کنفیکس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا جس میں فلم میکنگ کے حوالے سے منسلک افراد کی بڑی تعداد شرکت رہی ہے جہاں شرکاء فلم سازی کے حوالے سے نئی ٹیکنالوجی اور تجربات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔دارالحکومت ریاض میں سعودی فلم کنفیکس کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح سعودی وزیر ثقافت اور فلم کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کیا اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلم پروڈکشن کا بین الاقوامی مرکز بنے گا جس کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے فلم کنفیکس میں پروڈیوسرز، فلم اور ٹی وی کے فنکار ، ماہرین اور فلم ساز بھی شریک ہیں ایونٹ میں فلم سازی میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے لیے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں سعودی وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ فلم کنفیکس کا مقصد  وژن 2030 اور قومی ثقافتی حکمت عملی کے مطابق ہے اس کا مقصد سرمایہ کاری کے مواقعے اور شراکت داری میں اضافہ کرنا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.