vosa.tv
Voice of South Asia!

 ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں یوتھ فورم کی جانب سے ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا اور خوب داد سمیٹی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں یوتھ فورم کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں حلقہ فکروفن کے نئے عہدیداروں کو خوب سراہا گیا یوتھ فورم کے چیرمین سید ثاقب زبیر کا کہنا تھا کہ اردو ادب پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے اور اردو زبان انسانی جذبات اور احساسات کی بہترین زبان ہے اس موقعہ پر حلقہ فکروفن کے صدر وقار نسیم وامق، کامران حسانی، طیب رضا، قلب عباس اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی اس موقعہ پر حلقہ فکروفن کے وائس چیرمین عدنان اقبال بٹ اور صدر وقار نسیم وامق نے یوتھ فورم کے عہدیداروں اور اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردو ادب کی ترویج کے لیے سعودی عرب میں محافل کا انعقاد جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.