سعودی نیشنل گیمز 2024 گیمز کِٹ کی تقریب رونمائی
ریاض(نمائندہ خصوصی)ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن سلیکشن کمیٹی نے سعودی نیشنل گیمز 2024 کے لیے اپنی 2 ٹیموں کا اعلان کرتے ہوئے سعودی گیمز کِٹ رونمائی کی تقریب الریاض میں منعقد کی جس میں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت کوچز اور منیجرز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین ٹیم کے کپتان ندیم بابر نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی دانش مند قیادت کی رہنمائی،سرپرستی،دلچسپی اور بھر پور حمایت کی وجہ سے مملکت میں دیکھی جانے والی معیاری اور ممتاز ترقی نے کھیلوں کے بہت سے بین الاقوامی مقابلوں کا مرکز بنادیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین ٹیم کے وائس کپتان ناصر عباسی کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سعودی عرب مختلف سطحوں اور تمام شعبوں میں پوری دنیا کے سامنے کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں اپنی پوری پیشہ ورانہ صلاحیت کو ثابت کرے گا تقریب سے اشفاق بٹ،عبدالوحید،شیر افگن،عاطف امین،مدثر بابا،کاشف صدیق ،عظیم الدین اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سعودی گیمز 2024 کو سعودی قیادت کا ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا۔