vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں تقریب

0

ریاض(رپورٹ زکاء محسن)سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ، شرکاء کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر احتشام جاوید کوہلی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کا کہنا تھا کہ نوجوان طبقہ ملکی اثاثہ ہیں اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر ہیں جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سمیت ان کے تابناک مستقبل کے لیے کوشاں ہیں تقریب سے پی وائے او احتشام جاوید کوہلی صدر سعودی عرب اعجاز رحیم اور دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے اور پارلیمانی سیاست اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ عوامی امنگوں کو بہتر انداز میں پورا کیا جاسکے تقریب سے احسن عباسی، رانا عدیل،قریب اللہ خان، وسیم ساجد اور دیگر نے خطاب کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.