vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک کا اہتمام

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں ریاض سیزن کے آغاز سے ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں نامور گلوکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی جبکہ لاکھوں غیر ملکی افراد مختلف ممالک کے ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور ریاض میونسپلٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مختلف ممالک کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے آرگنائزرز  نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو ریاض سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی 13 اکتوبر سے سویدی پارک میں پاکستان،بھارت،انڈونیشیا،بنگلہ دیش،فلپائن سمیت 9 ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے 13 اکتوبر کو انڈین ویک منایا جائے گا جبکہ 30 اکتوبر کو پاکستانی ثقافتی ویک کی سرگرمیاں شروع ہونگی جس میں نامور گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ نامور کرکٹر سرفراز احمد اور شعیب ملک بھی شریک ہونگے اور پاکستانی ثقافت پر مبنی پروگرامز پیش کیے جائیں گے آرگنائزر نے بتایا کہ سویدی پارک میں منعقدہ تمام ایونٹس فری ہونگے تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ایک دوسرے کے ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.