vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے سابق گورنر پر حملے میں کم عمر ڈکیت گینگ ملوث نکلا

0

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2کم عمر ڈکیت گرفتار کیے تین کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق گورنر ڈیوڈ پیٹرسن پر حملے میں ملوث2کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہےپولیس نے بتایا کہ دو لڑکوں کی عمریں 12 اور 13 سال ہے ۔ملزمان نے جمعہ کے روز سیکنڈ ایونیو اور ایسٹ 96 ویں اسٹریٹ کے قریب  ڈیوڈ پیٹرسن اور ان کے بیٹے پر حملہ کیا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 70 سالہ پیٹرسن اور اس کے سوتیلے ب20سالہ بیٹے سے جھگڑا کیا اور پھر انہیں لاتوں گھونسوں کی مدد سے زدکوب کیا تھا ۔جس سے باپ بیٹے زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نیویارک شہر میں کمعمر لڑکوں پر مشتمل ڈکیت گینگ سرگرم ہے ۔اسی گینگ کے دو رکن پکڑے گئے ہیں جبکہ 3فرار ہیں جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.