نیویارک سینٹرل پارک میں یہودی کمیونٹی کی ریلی
اسرائیل میں7اکتوبر کے ہونے والے حملوں کی یاد میں ریلی نکالی گئی ،ریلی کی سربراہی الیگزینڈر خاندان کررہا ہے اور ان کا تعلق نیوجرسی سے ہے۔
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک میں مقیم ہزاروں یہودی کمیونٹی کے لوگ سینٹرل پارک میں جمع ہوئے ہیں ۔کمیونٹی کے اراکین7اکتوبر کے حملوں میں مارے جانے والے افراد کی یاد اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جمع ہوئے یہاں سے مارچ کریں گئے۔ریلی میں خواتین بچے اور بزرگ شامل ہیں جنہوں نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ریلی کی قیادت ایڈن الیگزینڈر کا خاندان کر رہا ہے کیونکہ الیگزینڈر یرغمال ہے ۔الیگزینڈر کے اہل خانہ اور دیگر سینکڑوں افراد یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کرنے کے لیے ٹینافلائی میں جمع ہوئے اور امریکی حکام سے مطالبہ کررہے ہیں کہ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے ۔