نیو یارک: پولیس نے شہر میں خطر کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات بڑھا دئیے
نیویارک:ایران کے اسرائیل پر حملوں کے بعد نیو یارک پولیس نے بھی شہر میں خطر کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات بڑھا دئیے،کہاشہر میں ابھی تک کوئی قابل اعتبار دھمکی نہیں ملی ہے، لیکن حملہ آور کے خدشات برقرار ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا پتہ لگایا جا سکے۔ شہر کے یہودی محلوں اور دیگر حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری اور اسلحے سے لیس ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ عبادت گاہوں اور پارک شدہ گاڑیوں کی چھان بین کے لیے خاص طور پر تعطیلات کے موقع پر K-9 ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، یہ حملے یہودی سال نو روش ہشناہ سے پہلے ہو رہے ہیں، جو بدھ کی رات سے شروع ہو رہا ہے۔سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ ہم ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں تاکہ شہر کے ہر فرد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، خاص طور پر ان دنوں جب یہودی تعطیلات قریب ہیں اور بین الاقوامی کارروائیاں جاری ہیں۔گورنر کیتھی ہوکل نے کہا کہ انہوں نے نیو یارک اسٹیٹ پولیس کو حساس مقامات پر گشت بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔پولیس اور دیگر حفاظتی ادارے پہلے سے ہی شہر میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر عمل پیرا ہیں، خاص طور پر گزشتہ سال کے دوران عبادت گاہوں اور مذہبی مراکز کو اضافی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔