vosa.tv
Voice of South Asia!

 سعودی کابینہ کا اجلاس،علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی کابینہ کا اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مملکت کی جانب سے عرب اسلامی وزارتی کمیٹی ناروے اور یورپی یونین کے ساتھ  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو عملی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے آغاز کا خیر مقدم کیا کابینہ نے جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کے مطالبے کا اعادہ اور قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا فلسطینی بھائیوں نے ماہانہ مالی امداد اور لبنانی عوام کو طبی اشیا اور امدادی سامان کی ترسیل کا اعلان، عزہ اور لبنان میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مملکت کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے.کابینہ نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مملکت کی میزبانی میں دسمبر میں کوب 16 اجلاس کا خیر مقدم کیا جس میں موسمی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زمین کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گی اجلاس نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے گلوبل آپریشنز نیٹ ورک فار لاانفورسمنٹ اتھارٹیز(کلوب ای) کی صدارت کے لیے مملکت کے انتحاب کو خوش آئند قرار دیا ولی عہد کی جانب سے ’ ریاض غیرمنافع بخش فاونڈیشن‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرر پر مبارک باد دی گئی فاونڈیشن کا قیام مملکت کی جانب سے فلاحی اور معاشرتی کاموں کو بہتر و منظم انداز میں مکمل کرنا ہے کابینہ نے آئندہ سال 2025 کے لیے پری بجٹ کو بھی سراہا جس میں سعودی شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے تسلسل کو جاری رکھنے پر زوردیا گیا ہے کابینہ نے اجلاس میں معمول کے مطابق ایجنڈے میں شامل مختلف نکات پر بحث کرتے ہوئے متعدد فیصلوں پراتفاق کیا  مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کرنے کے لیے وزراء یا ان کی جانب سے مقرر کردہ افراد کو اختیار دینے کی منظوری شامل تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.