vosa.tv
Voice of South Asia!

ہیوسٹن:معاون فاؤنڈیشن کی سرکاری  اسکولوں کے لیے فنڈریزنگ

0

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری پر کام کرنے والی معاون فاونڈیشن کے لئے امریکی شہر ہیوسٹن میں سماجی ضیافت کا انعقاد کیا گیا۔شرکاء نے دل کھول کر عطیات دئیے۔تقریب کے  مہمان خصوصی پاکستانی نژاد امریکی صحافی، کالم نگار وجاہت علی  تھے جبکہ نظامت کے فرائض اداکارہ صنم جنگ نے انجام دئیے۔پاکستان کے سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کی ترقی اور طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ہنر سے آراستہ کرنے کیلے کوشاں غیر سرکاری تنظیم "معاون فاونڈیشن” نے  ہیوسٹن میں سماجی ضیافت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دئیے۔تقریب کے مہمان خصوصی امریکی صحافی وجاہت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاون فاونڈیشن پاکستان کی نئی  نسل کو جدید تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کیلے  قابل تحسین کام کر رہی  ہے ۔تقریب میں مشہور زمانہ مصور صادقین اور جمی انجئنیر کے فن پاروں کو بھی نمائش کیلے رکھا گیا تھا۔2014 میں ریٹائرڈ ہونے والے پاکستانی امیر البحر اور معاون فاونڈیشن کے بانی آصف سندیلہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فاونڈیشن نے دو اسکولوں سے کام شروع کیا تھا تاہم دس برس میں اسکولوں کی تعداد 286 تک پہنچ گئی ہے۔ معروف ڈرامہ آرٹسٹ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہونے پر مجھے فخر ہے۔معاون فاونڈیشن امریکہ کے  صدر  محمد حسین نے بتایا کہ پاکستان میں معاون فاونڈیشن معیاری تعلیم کے فروغ کیلے قابل تعریف کام کر رہی ہے ۔سمندر پار پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں تعلیم ، صحت، صنعت اور دیگر شعبوں میں اپنی بساط کے مطابق مالی تعاون میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور مسلسل قوم کے مالی مسائل کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.