vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں کار اور موٹر سائیکل ڈریگ ریسنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں کار اور موٹر سائیکل ڈریگ ریسنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈرائیورز نے طویل ٹریک پر ایک دوسرے سے خوب ریس لگائی ریس کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت سپورٹس کے تعاون سے آٹواینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن نے ڈریگ ریسنگ مقابلے منعقد کیے جس میں کاریں اور موٹر سائیکل ڈرائیورز شریک تھے ڈریگ ریسنگ کے مقابلوں میں سعودی اور دیگر خلیجی ممالک کے ماہر ڈرائیوروں نے ریسنگ ٹریک پر پر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنی تیزی رفتاری سے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی جاری رکھی مقابلوں میں 58 ڈرائیورز شریک تھے جن میں کار ڈریگ ریسنگ کے مقابلوں میں مسلم القلاف نے پہلی جبکہ موٹر سائیکل کیٹگری میں داود سلمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جن کو ٹرافیاں اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.