ریاست نیویارک میں جیون ساتھی چائیے تو شادی کے لیے لائسنس کا ہونا ضروری قرار
امریکا کی چند ریاستیں عام یا قانونی شادی کو تسلیم کرتی ہیں لیکن ریاست نیویارک کا قانونی شادی کے حوالے سے نظریہ کچھ اور ہے یعنی نیویارک میں لائسنس کے بغیر شادی نہیں کرسکتے
نیویارک(ویب ڈیسک) ہو سکتا ہے کہ آپ کافی عرصے سے شادی سے پہلے جیون ساتھی کو جانتے ہوں یا پھر ایک ساتھ رہ بھی چکے ہوں ۔عام یا قانونی شادی کے حوالے سے نیویارک ریاست کچھ مختلف نظریہ رکھتی ہے ۔نیویارک عام قانونی شادی کو تسلیم نہیں کرتا۔کوئی شخص نیویارک میں رہتا ہے اور وہ نیویارک میں شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے کسی بھی فرد یا شخص کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا جو ریاستی حکام جاری کرتے ہیں اس کے بغیر شادی کو مانا نہیں جائے اور ساتھ ہی شادی کی تقریب کا انتظام وہاں سے کرانا ہوگا جو ریاست نیویارک سے رجسٹرڈ ہو جسے اس طرح کی تقریبات کی اجازت حاصل ہو ۔اس کے علاوہ کسی دوسرے سے شادی کی تقریب کا انتظام نہیں کراسکتے ہیں۔اگر کوئی خاتون بیوہ ہے اور وہ عدت مکمل کرنے کے بعد شادی کرنا چاہتی ہے تو جوڑے کو پادری رکن یا مجسٹریٹ کے پاس پیش ہونا گا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہی شادی ممکن ہے۔ریاست نیویارک میں کچھ لوگ ہی شادی کی تقریب کا بندوبست کرسکتے ہیں ۔نیویارک سی بار کے مطابق صرف چند ریاستیں مشترکہ قانون کی شادی کو تسلیم کرتی ہیں جو شادی کے لائسنس یا تقریب کے بغیر ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر ایک ساتھ رہتے ہیں۔وہ ریاستیں جو مشترکہ قانون کی شادیوں کو تسلیم کرتی ہیں۔ان میں کینساس، آئیووا، نیو ہیمپشائر، کولوراڈو، مونٹانا، ٹیکساس اور یوٹاہ شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا بھی عام قانونی شادیوں کو تسلیم کرتا ہے۔