کولمبس سرکل میں سجی بڑی تقریب سے ایڈمز غیر حاضر ،توجہ کام پر مرکوز
شارپٹن کی سالگرہ کولمبس سرکل میں ہوئی جہاں پر گورنر نیویارک سمیت بڑے سیاستدان جمع ہوئے لیکن مئیر ایڈمز کہیں نظر نہیں آئے ۔
نیویارک(ویب ڈیسک)مئیر ایرک ایڈمز مشکلات کا شکار ہیں لیکن انہوں نے مشکلات کو کام پر حاوی نہیں ہونے دیا ہے ۔اس وقت ایرک ایڈمز بڑی تقریبات میں شرکت کرنے کی بجائے کام پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور نیویرک کے ووٹرز کا اعتماد حاصل کررہے ہیں۔اس لیے انہوں نے بڑے سیاست دان شارپٹن کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی جبکہ تقریب میں نیو یارک شہر کے کچھ بااثر سیاہ فام رہنما موجود تھے اور اس کے ساتھ کونسل ممبر یوسف سلام، ڈی اے ایلون بریگ، نیویارک سینیٹ کے رہنما اینڈریا سٹیورٹ کزنز، کونسل سپیکر ایڈریان ایڈمز، اور کوئنز بورو کے صدر ڈونووین رچرڈز سمیت دیگر کولمبس سرکل میں منعقد ہونے والی تقریب میں موجود تھے۔اس حوالے سے شارپٹن نے بیان جاری کیا ہے کہ میئر ایڈمز کی مصروفیت سے آگاہ ہوں اور انہوں نے مجھے آگاہ کردیا تھا۔ شارپٹن نے کہا ایڈمز نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے جا رہے ہیں۔ میں نے اسے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن یہ کہ میں شہر کے بارے میں فکر مند ہوں اور ایسی نظیر قائم نہیں کر رہا جو اچھی نہیں ہے۔اس موقع پر گورنر کیتھی ہوکل نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ میئر کے اٹارنی نے پانچ الزامات میں سے ایک الزام کو ختم کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔