vosa.tv
Voice of South Asia!

غیر قانونی تارکین وطن کا معاملہ، ٹرمپ کی کملا ہیرس پر پھر کڑی تنقید

0

نیویارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس اب وہی باتیں کر رہی ہیں جو وہ خود پہلے سے کہہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق، ہیرس کا میکسیکو کی سرحد کا دورہ کرنا ان کی ذہنی پسماندگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ غیر قانونی تارکین وطن امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں اور موجودہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا میں عدم تحفظ بڑھ رہا ہے اور ملک میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ٹرمپ کی یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کملا ہیرس نے میکسیکو کی سرحد کا دورہ کیا اور غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی پر بات کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.