
نیویارک کے اسکولوں میں بچوں کو پڑھائیں اور86ہزار ڈالرز کی تنخواہ وصول کریں
پانچ بوروں کے نئے اسکولوں میں 50سے زائد استائذہ ودیگر ملازمتوں کے مواقع موجود،پرکشش تنخواہوں کے ساتھ دیگر مراعات بھی شامل ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن پانچ بوروں کے نئے اسکولوں میں50 سے زیادہ اسامیوں کے لیے اہل افراد کی ضرورت ہے جو نوکری کے خواہشمند ہیں وہ فورا متعلقہ حکام سے رابط کریں ۔2024 تا 2025 تعلیمی سال کے لیے ملازمتیں مختلف شعبوں کے لیے کھلی ہیں جن میں اساتذہ، پیرا پروفیشنلز، سیکریٹریز، رہنمائی مشیر، اور سماجی کارکن شامل ہیں۔نئے ملازمین جو ہفتے میں 20 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں وہ ڈی او ای سے سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن میں ہیلتھ انشورنس، ریٹائرمنٹ پلانز، ٹرانسپورٹ کے فوائد اور دیگر مالی مراعات شامل ہیں۔تدریسی عہدوں کے لیے ابتدائی تنخواہیں تقریبا63ہزار ڈالرز سے لے کر86ہزار ڈالرز تک ادا کی جائیں گئیں یہ تنخواہیں تعلیم اور قابلیت کے لحاظ سے ہوں گئی ۔ دیگر عہدوں کے لیے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں ہیں جو لوگ نئے اسکولوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ نیو یارک سٹی پبلک اسکولز کے حکام سے رابط کریں ۔