vosa.tv
Voice of South Asia!

دل کے عارضے میں مبتلا غزہ کے2بچے اہلخانہ کے ساتھ علاج کے لیے نیویارک پہنچ گئے

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے جے ایف کے ائیر پورٹ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کے دو خاندان بچوں کے علاج معالجے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔یہ بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں امریکا میں غزہ کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او نے تعاون کیا ہے۔8 سالہ عبداللہ اور 2 سالہ ٹیا(TIA) شامل ہیں ۔دونوں خاندانوں کا تعلق غزہ سے ہے لیکن حال ہی میں علاقے میں جاری تنازعے کی وجہ سے انہیں مصر منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اگلے تین ماہ تک دونوں کی سرجری اور علاج NYU Langone میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.