اینی ولیمز کے بطور مئیر نیویارک فرائض سرانجام دینے کی راہ ہموار
میئر ایرک ایڈمز نے پہلے ڈپٹی میئر کی جانشینی کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا
نیویارک(ویب ڈیسک)مئیر ایرک ایڈمز اس وقت مشکلات میں جکڑے ہوئے ہیں ایک طرف بدعنوانی کا کیس ہے تو دوسری جانب ان پر پر مستعفی ہونے کا بھی دباؤ ہے۔اگر وہ مستعفی نہیں ہوتے تو نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے پاس اختیار ہے کہ وہ انہیں عہدے سے ہٹادیں۔ایسا لگتا ہے کہ مئیر نیویارک ایرک ایڈمز تمام صورتحال سے باخبر ہیں کہ ان کے آگے پیچھے کیا چل رہا ہے کون مخلص ہے اور کون ان کے ہٹنے کا انتظار کررہا ہے۔مئیر نیویارک مئیر ایرک ایڈمز کیس کے دوران مستعفی ہوتے ہیں یا ہٹائے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں مئیر کے فرائض سرانجام دینے کے لیے پہلا انتخاب فرسٹ ڈپٹی ف مئیر شینا رائٹ کا تھا چونکہ شینا رائٹ خود اسکینڈل میں آچکی ہیں تو ایسی صورت شینا مئیر کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتی تو مئیر کے عہدے کے لیے جمانی ولیمز کا نام آیا جو کہ مضبوط امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے خاموشی سے ڈپٹی میئر کے لیے جانشینی کی لائن کو تبدیل کرتے ہوئے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا۔جمعرات کو جاری کردہ حکم نامے میں ایڈمز مئیر کے حوالے سے خاکہ پیش کیا کہ اگر فرسٹ ڈپٹی میئر بطور میئر کے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہے تو ایسے میں ڈپٹی میئر برائے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز اگلے نمبر پر ہوں گے۔یعنی وینی ولیمز کے بطور مئیر کے فرائض سرانجام دینے کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ ان مئیر ایرک ایڈمز چلے جاتے ہیں تو اینی مئیر کا چارج سنبھالیں گی ۔ یہ حکم صرف اس صورت میں لاگو ہوتا ہے جب میئر عارضی طور پر معطل ہو یا کسی اور وجہ سے خدمات انجام دینے سے قاصر ہو۔اس صورت میں بھی کہ میئر مستعفی ہو جاتا ہے یا گورنر کے ذریعے ہٹا دیا جاتا ہے۔ایک رائے یہ بھی ہے کہ پبلک ایڈووکیٹ ہی پوزیشن سنبھالنے کے لیے اگلے نمبر پر ہوگا۔ اس کے بعد کمپٹرولر کا نمبر آتا ہے تاہم یہ صورتحال آنے والے دنوں میں کلیئر ہوجائے گئی۔واضح رہے کہ شہر کی موجودہ ڈپٹی میئر برائے صحت و انسانی خدمات اینی ولیمز اسوم ہیں جو کوئنز کی یونیورسٹی کی سابقہ طالب علم ہیں اور انہوں نے پہلے بچوں کی بہبود میں کام کیا تھا۔واضح رہے کہ ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے ایرک ایڈمز کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اسی طرح 5 ستمبر کو فرسٹ ڈپٹی میئر شینا رائٹ اورنیویارک سٹی سکولز کے چانسلر ڈیوڈ بینکس کے گھروں پر کارروائی کی فون ضبط کیے دیگر آلات تحویل میں لیے جبکہ ایف بی آئی نے دیگر کے گھروں پر بھی کارروائی کی تھی ۔فرد جرم میں مئیر پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی عطیہ دہندگان سے1لاکھ ڈالرز کے شاندار تحائف قبول کیے۔جس میں مفت بزنس کلاس ایئر لائن ٹکٹ، اپ گریڈ شدہ ہوٹل سویٹس ودیگر شامل ہیں۔