نیویارک پولیس کے زیر استعمال بیشتر ٹیزر غیر موثر ہونے کا انکشاف
ٹیزر غیر موثر ہونے پر سوالات اٹھے ہیں کیونکہ یہ ٹیزر وقت پر کام نہیں کرتے مجبورا پولیس کو گولی چلانی پڑتی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے زیر استعمال ملزمان کو قابو کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹیزر غیر موثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے نئے سوالات اٹھے ہیں کہ اگر ٹیزر موقع پر غیر موثر ہو تو پولیس کے پاس دوسرا آپشن کیا ہے۔ہوا کچھ اس طرح کے 15 ستمبر کو بروکلین میں چاقو سے لیس کرایہ چور کو قابو کرنے کے لیے ٹیزر استعمال کیا گیا تو وہ ٹیزر غیرموثر پایا گیا۔جس کے بعد حکام کو معلوم ہوا کہ 40فیصد ٹیزر وقت پر ٹھیک طریقے سے نہیں چلتے ہیں۔ پولیس کے باڈی کیمرہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو افسران نے کرایہ چور ڈیرل میکلز کو قابو کرنے کے لیے ٹیزر کا استعمال کیا تو وہ ٹیزر چلے ہی نہیں تھے۔جس کے بعد افسران نے گولی چلائی۔جس کے نتیجے میں میکلزدو راہ گیر اور ایک افسر زخمی ہوئے ۔ پولیس ایگزیکٹو ریسرچ فورم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چک ویکسلر نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی پیچیدہ ٹول ہے۔ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہم ٹیزر کے خلاف ہیں ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ اسے استعمال کرتے ہیں تو اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ایک اعلی ہے وہ بھی اس صورت میں کہ غیرمؤثر نہیں ہوگا اور اگر یہ موثر ہوا تو پھر کیا ایکشن ہو گا ۔