vosa.tv
Voice of South Asia!

شہباز شریف کے دورہِ امریکا میں معاشی ترقی،کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ اجاگر کیاجائے گا،منیر اکرم

0

نیویارک(بیورو روپورٹ)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہِ امریکا پر مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔وہ پاکستان مشن نیویارک میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔مستقل مندوب منیر اکرم  نے پاکستان مشن نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورہِ امریکا  میں معاشی ترقی،کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ اور پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کو خاص طور پر اجاگر کیا جائےگا۔منیر اکرم کا کہنا تھا میزبان ملک کی حیثیت سے امریکی صدر بائیڈن عشائیہ دیں جس میں وزیر اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے،ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات بھی وزیر  اعظم کی تقریر کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے اور مسئلہ کشمیر ہر سطح پر اٹھایا جائے گا، مسئلہ کشمیر  کے حل اور پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے  کے لیے مذاکرات کی راہیں ہموار ہونا ضروری ہیں۔صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ  فلسطین کامسئلہ سنگین  ہوگیا ہے،اسرائیل  نے غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات تاحال تسلیم نہیں کیے،لبنان میں پیجر کے ذریعے حملوں سے اس کے  مزید پھیلنے کے اشارے مل رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.