vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص زندہ جل گیا

0

بروکلین میں گھر میں آگ لگنے سے 3 افرادجھلس گئے،کیلیفورنیا میں ٹرک الٹنے سے 8 فائر فائٹرز زخمی

نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی کے علاقے پیٹرسن میں گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جل کر جاں بحق ہوگیا اور ایک لاپتہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کی صبح  پیش آیا جب فائر فائٹر موقع پر پہنچے تو آگ شدید تھی اور گھر کو لپیٹ میں لیا ہوا تھا ۔جس کے امدادی کام شروع کیا گیا اور کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں جمعے کی صبح  گھر میں آگ لگنے سے تین افرادجھلس کر زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بھجانے کا عمل شروع کردیا ۔واقعہ بروکلین فلیٹ بش سیکشن میں فرراگٹ روڈ پر واقع گھر میں پیش آیا۔تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔مزید براں  کیلیفورنیا میں جنگل میں لگنے والی آگ بھجانے کے بعد فائر فائٹر ٹرک میں سوار ہوکر آفس کی طرف روانہ تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس سے 8فائر فائٹر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اورنج کاؤنٹی فائر اتھارٹی کے چیف برائن فینیسی نے کہا کہ اروائن کیلیفورنیا میں پورٹولا پارک وے کے قریب اسٹیٹ روٹ 241 پر حادثہ پیش آیا ۔زخمیوں کو چار مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات ایمبولینسوں کے ذریعے اور ایک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے  زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.