vosa.tv
Voice of South Asia!

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اسکولوں میں پورٹیبل اسکینرز نصب

0

حکام نے اسکولوں کے طلباء کی جانب سے فائرنگ کے واقعات رونما ہونے پر اٹھایاطلباء سے پستول بھی برآمد ہوئے تھے

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقوں برونکس اور کوئنز کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہونے کے بعد نیویارک پولیس نے اسکولوں میں پورٹیبل اسکینرز نصب کیے ہیں جو کہ طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے نصب کیے گئے ہیں تاکہ جن بچوں کے پاس اسلحہ یا چاقو ہو وہ برآمد کیا جاسکے۔گزشتہ دنوں فائرنگ اور اسلحہ برآمدگی کے تین واقعات رونما ہوئے تھے۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں جمعرات کے روزکوئنز کے فلشنگ ہائی اسکول کے اندر سے دو بندوقیں برآمد ہوئی ۔ہتھیار 17 اور 15 سال کی عمر کے دو طالب علموں سے ملے تھے ۔نیویارک پولیس نے جمعہ کی صبح اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر  پورٹیبل اسکینرز نصب کیے ہیں ۔اس حوالے سےمحکمہ تعلیم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء کی حفاظت اور بہبود  اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنےنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اسکول سیفٹی ایجنٹس کے مشکور ہیں جنہوں نے تیزی سے کام کیا، دونوں ہتھیاروں کی بازیابی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہماری عمارتیں محفوظ ہیں۔ اسکول نے تمام طریقہ کار کی پیروی کی اور ہم  پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ فالو اپ کارروائیوں کے حوالے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔برونکس میں16سالہ طالب علم سے جعلی پستول برآمد ہوئی تھی ۔ اسٹیٹن آئی لینڈ پر رالف میک کیریئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ہائی اسکول کے سامنے کھیل کے میدان میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔دوسرے کو و بائیں ٹانگ میں گولی ماری گئی جب وہ کرٹس ہائی اسکول سے نکل رہا تھا۔پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ اسکول سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز ایک 17 سالہ نوجوان کے بیگ میں 0.45 کیلیبر کا پستول برآمد کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.