اقوام متحدہ کی سیکورٹی میں اضافہ،مین ہٹن کا فرسٹ ایونیو ہفتے کو بند ہوگا
حفاظتی اقدامات مشرق وسطی میں ہونے والے حملوں کے پیش نظر کیے گئے،اگلے ہفتے130سے زائد عالمی رہنما اقوام متحدہ پہنچیں گئے
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے اور مین ہٹن فرسٹ ایونیو ہفتے کو بند کردیا جائے گا جبکہ مزید گلیوں اور سڑکیں عام آمدورفت کے لیے بند کی جائیں گئی کیونکہ اگلے ہفتے 130 سے زائد عالمی رہنما اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پہنچیں گئے۔دنیا بھر کے حکام درپیش مسائل پر اعلیٰ سطحی میٹنگز کے لیے شہر آ رہے ہیں۔جمعہ کی صبح نیویارک پولیس اقدامات کے بارے میں سیکیورٹی بریفنگ کے لیے تیار ہے۔ ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا اور انہیں کنٹرول کرنا بھی اولین ترجہی ہے کیونکہ نیویارک والوں کے لیے ڈرونز خطرہ ہیں۔نیویارک پولیس ایسے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی تیار ہے جو قریب ہی سے آواز اٹھا سکتے ہیں۔پولیس کی خواہش ہے کہ ہائی پروفائل ایونٹ بغیر کسی رکاوٹ کے ختم ہو۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ریبیکا وینر نے بیان جاری کیا اور کہا کہ سابق صدر ٹرمپ پر 65 دنوں کے دوران دو قاتلانہ حملے ہوئے۔ اسکول میں فائرنگ ہوئی ،روزانہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں ۔ بیرون ممالک میں متعدد جنگیں، وسیع ہوتی جا رہی ہے ان سب کے نیو یارک شہرپر ممکنہ اثرات پڑ سکتے ہیں۔گلیوں کی بندش کے لحاظ سے فرسٹ ایونیو ہفتہ کو رات 8 بجے بند کر دیا جائے گا۔ دیگر راستوں کی بندشیں اگلے دنوں ہوں گی۔