vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 2 درجن نئے K-9  افسران کی شمولیت

0

نیویارک:نیو یارک پولیس نے تقریباً دو درجن نئے K-9 افسران کی بھرتی کی ہےجو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد کریں گے۔ یہ خصوصی تربیت یافتہ کتے 9/11 کے شہداء کے اعزاز میں نامزد کیے گئے ہیں۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تقریباً دو درجن نئے K-9 افسران کا خیرمقدم کیا ہے۔ان کتوں میں  تربیت یافتہ جرمن شیفرڈز اور لیبراڈورشامل ہیں جو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد کریں گے۔یہ کتے 8 سے 10 ہفتوں کی تربیت کے بعد باقاعدہ طور پر K-9 افسران بن گئے ہیں۔10 کتوں کے نام اُن پولیس افسران کے اعزاز میں رکھے گئے جو 9/11 کے حملوں کے بعدمارے  گئے  تھے۔ یہ کتے کئی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گےجیسے عمارتوں کی تلاشی، قیدیوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ریکرز جزیرے کے اندر اور باہر کی حفاظت۔ ان کا کام نیو یارک پولیس کے ایمرجنسی سروس یونٹ، انٹیلیجنس یونٹ اور خصوصی تلاش ٹیم کے ساتھ مل کر ہوگا، جس سے یہ K-9 افسران شہر کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.