میئر ایرک ایڈمز نے غیر قانونی گاڑیاں ہٹانے کے لیے گھوسٹ کار ٹاسک فورس تشکیل دیدی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کی سڑکوں سے غیر قانونی گاڑیاں ہٹانے کے لیے نئے ڈی ایس این وائی اور این وائی پی ڈی گھوسٹ کار ٹاسک فورس تشکیل دیدی۔ٹاسک فورس نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ میئر کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں صرف درد سر نہیں بلکہ شہر میں بڑھتے جرائم میں بھی حصہ ڈال رہی ہیں۔میئرایرک ایڈمز نے حال ہی میں ایک نئی گھوسٹ کار ٹاسک فورس کا اعلان کیا ہےجس کا مقصد نیو یارک سٹی کی سڑکوں سے غیر قانونی گاڑیوں کو ہٹانا ہے۔ میئر نے ڈپٹی میئر اور کمشنر کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس مسئلے پر توجہ دی اور اس کے حل کے لیے حکمت عملی تیار کی۔ انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کی موجودگی سے نہ صرف ٹولز کی عدم ادائیگی ہوتی ہے بلکہ یہ شہر میں جرائم کو بھی بڑھاتی ہیں۔یہ ٹاسک فورس 15 این وائی پی ڈی افسران اور ڈی ایس این وائی کے عملے کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔میئر ایڈمز نے کہا کہ ہم نے صرف پانچ راتوں میں 295 غیر قانونی گاڑیوں کو ہٹا دیا ہے اور یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ شہر کی حکومت عوامی تحفظ کو ترجیح دے رہی ہے اور وہ اس مسئلے کے حل کے لیے مستقل مزاجی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔