vosa.tv
Voice of South Asia!

 ناساؤ کاؤنٹی میں وفاقی ایجنسیاں،خصوصی یونٹ اور سیکرٹ سروس کے اہلکار متحرک

0

ٹرمپ کے جلسہ گاہ کے اردگر کا علاقہ نوفلائی زون قرار،اسنائپر کے ساتھ قریبی جنگل میں تربیت یافتہ کتے تعینات،جلسہ گاہ میں مخصوص اشیاء لانے پر بھی پابندی

نیویارک(ویب ڈیسک) ناساؤ کاؤنٹی کے حکام نے سابق صدر پر قاتلانہ حملے کے دوسرے واقعے کے بعد کاؤنٹی میں پہلی انتخابی ریلی کے لیے سخت سیکورٹی اقدامات کیے ہیں جن کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شئیر کی ہیں۔توقع ہے کہ یہ تقریب آج بدھ کو شام 7 بجے یونینڈیل میں ناساؤ ویٹرنز میموریل کولیزیم میں شروع ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے،وفاقی ایجنسیاں،سیکرٹ سروس کے اہلکار سابق صدر اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی میں خصوصی یونٹ بھی کام کررہا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ  سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے یہ علاقہ بہت بڑا ہے اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے مدنظر K-9 کتے بھی برابر جنگل میں تعینات ہیں۔ سیکورٹی اقدامات کے حوالے سےناساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر نے میڈیا کو تفصیلات پیش کیں۔ان کا کہنا تھا کہ کولزیم میں داخل ہونے کا واحد راستہ ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک پر ہوگا اور پارکنگ میں صرف ٹکٹ والے لوگوں کو ہی اجازت ہوگی۔پارکنگ لاٹ کے آس پاس کے علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔مندرجہ ذیل اشیاء کو جلسے میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔جن میں ڈرون، ایروسول، الکحل، بیک بیگ یا رولر بیگ،12 x 14 x 5 سے بڑا بیگ نہیں ہونا چاہئے اور یہ بھی واضح ہونا چاہئے کہ غبارے، گیندیں، ڈنڈے، لاٹھی، بینرز، نشانیاں، تختیاں، کرسیاں، کولر، ای سگریٹ، آتشی اسلحہ۔ ، شیشہ، تھرمل کنٹینرز، ایئر ہارن، سیٹیاں اور بل ہارن کی اجازت نہیں ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.