vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لینڈ ہندو مندر میں توڑ پھوڑ،ہندومخالف پیغامات اسپرے کردئیے گئے

0

ایل آئی میں ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کے بعد کمیونٹی،وکلاء اور مسلم کمیونٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا

نیویارک(ویب ڈیسک) لانگ آئی لینڈ پر ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور کالے اسپرے کی مدد سے نازیبا الفاظ بھی لکھے گئے جس پر ہندو کمیونٹی نے پولیس کو شکایت درج کرائی ،پولیس ملزمان کی تلاش میں سرگرم ہے۔سوفولک پولیس کا کہنا ہے کہ میلویل میں بی اے پی ایس شری سوامی نارائن مندر کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی گئی ۔ملزمان نے ہندو مخالف پیغامات،نازیبا الفاظ کالے اسپرے کی مدد سے پینٹ کردئیے ۔اس حوالے سے  سفولک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے انسداد تعصب کونسل کے حسن احمد نے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں یہ ناگوار ہے۔ایسی حرکت نہیں ہونی چائیے تھی۔ احمد نے مزید کہا کہ اس طرح کے مندر کو امن کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور اس کمیونٹی کے لیے جو یہاں آتے ہیں اور پوجا کرتے ہیں اور ہماری تصویر کے مطابق ان کے خلاف نفرت اس کے بالکل برعکس ہے کہ لوگ یہاں کیوں آتے ہیں۔CAIR-NY کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عفاف ناشر نے کہا کہ ہم بظاہر تعصب پر مبنی اس توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں اور کمیونٹی کے تمام رہنماؤں سے بڑھتے ہوئے تعصب کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.