نارتھ کیرولائنا میں جعل سازی میں ملوث خاتون پر فردجرم عائد
خاتون نے ملین ڈالرز گھرکی ڈیڈ جعل سازی سے حاصل کی تھی ،جس پر پولیس نے گرفتار کیا
نارتھ کیرولائنا :نارتھ کیرولائنا میں ملٹی ملین ڈالرز کے گھر کی ڈیڈ جعل سازی سے حاصل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا اور اس پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔ملزمہ ڈان منگم پر جعل سازی سے جائیداد حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ویک کاؤنٹی رجسٹری آف ڈیڈز نے کیس کے بارے میں بیان جاری کیا اور بتایا کہ ایڈمز نامی شخص کا4ملین ڈالرز سے زائد کے گھر کی ڈیڈ مذکورہ خاتون نے جعل سازی سے حاصل کی پھر اصل مالک کو گھر کی ملکیت سے ہٹایا اور گھر ٹرسٹ میں تبدیل کردیا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ملزمہ کے خلاف شواہد موجود ہیں ۔