vosa.tv
Voice of South Asia!

سان ڈیڈی جنسی اسمگلنگ میں ملوث نکلا،فردجرم عائد

0

نیویارک (ویب ڈیسک)گرفتار سان ڈیڈی جنسی اسمگلنگ اور دھوکہ دہی میں ملوث نکلے ہیں اور ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔کومبس ساں ڈیڈی کو پیر کے روز مین ہٹن سے گرفتار کیا گیا تھا اور منگل کے روز فردجرم عائد کردی گئی ہے ۔وفاقی تفتیش کاروں نے لاس اینجلس اور میامی میں اس کے پرتعیش گھروں پر چھاپہ مارے تھے۔خواتین کو جنسی طور پر استعمال کرنے اور انہیں دوسروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا تھا ۔حکام کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران خواتین نے کومبس کے خلاف شکایات درج کرائی تھیں کہ سان ڈیڈی نے جسمانی یا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ 54سالہ کومبس کو ہپ ہاپ کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.