نیویارک میں سال 2024 میں ریکارڈ تعداد میں بڑے پیمانے پر موسمی آفات
نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک ریاست اس سال ریکارڈ تعداد میں بڑے پیمانے پر موسمی آفات کا سامنا کر رہی ہے، جس نے ریاست کے مختلف علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔جنوری سے اب تک، نیویارک کو آٹھ ایسی موسمی آفات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے مالیاتی نقصانات کی رقم 1 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہے، یہ اعداد و شمار نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن سے حاصل کیے گئے ہیں جو ان بڑے پیمانے پر آفات کی نگرانی کرتی ہے۔ ان میں سے بہت سی آفات ایک سے زیادہ ریاستوں کو متاثر کرتی ہیں۔اس سال نیویارک میں آفات کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہو ا ہے، جبکہ پچھلا ریکارڈ گزشتہ سال تھا جب سات ایسی آفات نے ریاست کو متاثر کیا تھا جن کی مالیاتی نقصانات کی 1 ارب ڈالرزسے زیادہ تھی۔ماہرین کے مطابق ان واقعات کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور موسمیاتی تبدیلی اس اضافے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔