مئیر نیویارک نے قائمقام چیف کونسلر کے لیے نام شارٹ لسٹ کرلیے
میئر ایڈمز نے چیف کونسل لیزا زورنبرگ کا استعفی قبول کرلیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، زورنبرگ نے مئیر کا شکریہ ادا کیا
نیو یارک(ویب ڈیسک) سٹی ہال کی چیف کونسل لیزا زورنبرگ عہدے سے دستبردار ہو گئیں ہیں ۔زورنبرگ نے جولائی 2023 سے میئر اور سٹی ہال دونوں کے لیے لیڈ اٹارنی کے طور پر کام کیا ہے۔زورنبرگ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایڈمز کے کام کی بھرپور حمایت کرتی ہیں اور میں میئر ایڈمز کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے شہر کی خدمت کا موقع فراہم کیااور میں اس کام کی بھرپور حمایت کرتا ہوں جو انہوں نے نیویارک کے لوگوں کے لیے کیا ہے اور کررہے ہیں ۔ایڈمز نے بیان جاری کیا اور کہا کہ زورنبرگ کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک عبوری متبادل کا نام دیں گے کچھ نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں جنہیں آنے والے دنوں میں ظاہر کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام کاموں کی تعریف کرتے ہیں جو لیزا نے ہماری انتظامیہ اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ 13 مہینوں میں شہر کے لیے کیے ہیں۔ ہم لیزا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔مئیر کا کہنا تھا کہ سنئیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرت رہیں گئے تاکہ دفتر بغیر کسی مسےلے کے کام کرتا رہے اور ہم آنے والے دنوں میں ایک قائم مقام چیف کونسل کے نام پیش کردیں گئے۔واضح رہے کہ چیف کونسلر کا استعفی اس وقت سامنے آیا ہے جب ایف بی آئی تحقیقات کررہی ہیں۔