vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک ہاؤسنگ کمپلیکس کے اندر گولیاں چل گئیں،ایک شخص شدید زخمی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع نیویارک ہاؤسنگ کمپلیکس  کے اندر مسلح شخص نے گولیاں چلا دی ۔ایک شخص کو متعدد گولیاں لگیں جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق37 سالہ شخص کو کمر اور گردن میں متعدد بار گولیاں  لگی ہیں۔فائرنگ کی اطلاع پر کمپلیکس کے باہر متعدد پولیس گاڑیاں اور ایمبولینسز پہنچ گئیں ۔پولیس نے مشتبہ شخص کو تقریباً 5’4 انچ کا شخص بتایا جس نے تمام کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق اسے آخری بار پاول اسٹریٹ پر جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا تھا۔پولیس نے مزید معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.