مین ہٹن میں شخص ٹرین کی زد میں آ گیا،سب وے ٹرینیں بحال
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں پیر کے روز نشے میں مبتلا شخص ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔جس کے باعث متعدد سب وے لائنوں میں تاخیر ہوئی۔نیویارک پولیس کے مطابق 31 سالہ نوجوان کو صبح 49th سٹریٹ کے قریب ایک آر ٹرین نے ٹکر ماردی جس سے وہ زدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ٹرین کی زد میں آنے کے وقت شخص نشے میں تھا۔ایم ٹی اے کے مطابق ساؤتھ باؤنڈ این ، آراور ڈبلیورینیں 49 ویں اسٹریٹ پر روک دی گئیں تھیں ۔اب معمول کی سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ MTA کے مطابق، آر،کیو،این اور ڈبلیو ٹرینیں دونوں سمتوں میں تاخیر کے ساتھ چل رہی ہیں۔