vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں پانی کی مین لائن پھٹ گئی

0

نیویارک (ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین باتھ بیچ سیکشن کے قریب پانی کی مین لائن پھٹ گئی جس سے سیکشن بیچ گلی محلے میں پانی ہی پانی بڑھ گیا۔مین لائن پھٹنے سے بڑا گڑھ بھی پڑ گیا جس کے اندر ایک کار چلی گئی ۔حکام کے مطابق پانی کی لائن پیر کی صبح ٹوٹی ہے۔واقعہ باتھ بیچ سیکشن میں کرپسی ایونیو کے قریب بے 37 ویں اسٹریٹ پر ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر نیویارک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گڑھے میں گری ہوئی کار کو باہر نکالنے کے لیے ٹو ٹرک منگوایا۔جبکہ متعلقہ عملہ بھی مین لائن کی مرمت کے لیے پہنچ چکا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی پائپ لائن کی مرمت کردی جائے گئی ۔محکمہ تحفظ ماحولیات لائن سے  پانی کو بند کرنے میں کامیاب  ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.