vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان جرمن پریس کلب کے نئے کابينہ کا انتخاب مکمل

0

جرمنی(نمائندہ خصوصی)جرمنی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بہترین ترجمانی کرنے والے پاکستان جرمن پریس کلب کے ٹرم مکمل کرنے والے عہدے داروں نے آئندہ چار سالوں کے لیے باہمی مشاورت اور مشترکہ طور پر نئے کابينہ کا انتخاب مکمل کرلیا ۔سابق صدر سلیم بٹ کے دو بار صدارت کی ٹرم پوری ہونے پر نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا ۔مشترکہ انتخاب کے مطابق نئی کابینہ میں سنئیر صحافی ظہور احمد چئیرمین ،دنیانیوز کے نمائندے نظیر حسین کو چئیرپرسن جبکہ معروف صحافی سید رضوان شاہ کو ائندہ چارسالوں کے لیے صدرمنتخب کرلیا، دیگر کابينہ میں دنیا نیوز برلن کے نمائندے مطیع اللہ کو سنئیر نائب صدر ،جبکہ 92 نیوز بون کے صحافی عمران مہر کو جنرل سیکریٹری ،معروف کالم نگار مختلف کتابوں کے مصنف مرزا روحیل بیگ کو جوائنٹ سیکرٹری اور معروف اسپورٹس صحافی و اردواینڈپڈنٹ کے نمائندے سید حیدر نقوی کو فنانس سیکریٹری کے لیے آئندہ سیشن کے لیے منتخب کرلیا پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی میں گزشتہ 17 سالوں سےفعال کردار ادا کررہے ہیں نئے کابینہ کا تقریب حلف برداری کا اعلان جلد کردیا جائے گا پاکستان جرمن پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے کلب کے معاملات کو بہتر انداز میں اگے بڑھنا کا عہدکیا ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.