کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک میں کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کو زیر اہتمام ایک شام امریکہ میں کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں کورٹ کے زیر انتظام میر پور آزاد کشمیر کے میگا پروجیکٹس پر روشنی ڈالی گئی اور شرکاء کو پاکستان اور کشمیر میں مستقبل کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ نیو یارک کے علاقے بروکلین کے مقامی ریسٹورنٹ میں پروگرام کا انعقاد KORTکے بانی اور چیئرمین محمد اختر کی سربراہی میں کیا گیا۔تقریب کی نطامت کے فرائض ایاز حسین نے ادا کئے ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بعدازتلاوت شرکاء کو کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔تقریب میں بانی اور چیئرمین کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ محمد اخترنے شرکاء کو اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد اورمیر پور آزاد کشمیر میں زیر تکمیل میگا پروجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔دوران تقریب میر پور آزاد کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کے وزیٹرز کے پیغامات بھی دکھائے گئے۔محمد اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی دھرتی کی تعمیر نو میں حصہ لینے کا پورا موقع مل رہا ہے۔ یہ تقریب ہمارے دوستوں کو مستقبل کے پروجیکٹس کی معلومات دینے کے لیے ایک بہترین زریعہ ہے۔چودھری محمد اختر نے کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پروجیکٹس پر خاص توجہ دی اور شرکاء کو پروجیکٹس کی فنانسنگ، ڈیزائن اور مقصد کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کیں۔تقریب میں دیگر افراد نے بھی کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔شرکاء نے اس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ معلومات شیئر کیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔یہ تقریب نہ صرف کمیونٹی کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوئی، بلکہ یہ کشمیر کے لیے محبت اور تعاون کے جذبات کے فروغ کا بھی ذریعہ بنی۔