کیلیفورنیا میں پالتو کتے نے 4 سالہ بچی کی جان لے لی
کیلیفورنیا :کیلیفورنی میں پالتو کتے نے گھر کے اندر 4 سالہ لڑکی پر حملہ کردیا ۔جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن بچی دم توڑ گئی ۔ویزالیا پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق افسران کو ویسٹ مونٹی وسٹا ایونیو کے 2300 بلاک پر واقع گھر سے کال موصول ہوئی کہ کتے نے بچی پر حملہ کیا ہے جس پر افسران فورا جائے وقوع پر پہنچے۔بچی کو گھر والے ہسپتال لے کر روانہ ہوچکے تھے جہاں سے کچھ دیر بعد معلومات ملی کہ بچی چل بسی ہے۔پولیس کے مطابق بچی گھر کے سوئمنگ پول سے نہا کر باہر نکلی تھی کہ کتے نے حملہ کردیا تھا۔پولیس نے بچی کا نام فوری طور پر جاری نہیں کیا۔کتے کو تحویل میں لے لیا ہے۔