گورنر نیویارک ایف بی آئی تحقیقات کے باوجود ایرک ایڈمز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم
نیویارک(ویب ڈیسک)ایف بی آئی کی مئیر نیویارک کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد گورنر نیویارک کیتھی ہوکل کا بھی بیان آگیا ہے اور وہ مئیر ایرک ایڈمز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔گورنمنٹ کیتھی ہوکل نے بیان میں کہا ہے کہ وہ میئر کے ساتھ کام جاری رکھیں گی کیونکہ ان کے اردگرد ہی تحقیقات گھوم رہی ہیں۔مجھے ایک کام کرنا ہے، میرا کام قیاس آرائیاں نہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتی نہ ہی کسی کو کام سے رکوں گی ۔ میں متعلقہ حکام کو ان کا کام کرنے دوں گی کیونکہ مجھے صرف کام کرنا ہے ۔مجھے نیویارک شہر کے لوگوں کے لیے کام کرنا ہے نیویارک شہر کے مئیر کے ساتھ کام کرنا ہے ہمیں جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے اسے پورا کرنا ہے ۔