نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی میں100سے زائد نوکریوں کے مواقع
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی میں مختلف اسامیوں پر 100سے زائد نوکریوں کے موقع موجود ہیں اور اہل افراد کو بھرتی کرنے کا خواہشمند ہے۔تنخواہ بھی پُرکشش رکھی گئی ہے۔نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی امریکا میں سب سے بڑی پبلک ہاؤسنگ اتھارٹی ہے جس کے1لاکھ77ہزار سے زائد اپارٹمنٹس ہیں۔اس وقت اتھارٹی میں 117 نوکریوں کے مواقع موجود ہیں جو سب کل وقتی ہیں۔نوکریاں آن لائن فارم پُر کرکے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ملازمت کی فہرستوں میں تنخواہوں کی ایک رینج شامل ہے، جس میں کچھ کی ادائیگی1لاکھ ڈالرز سے بھی زیادہ ہے ۔40 سے زائد ملازمتیں بلڈنگ آپریشنز اور مینٹیننس کے زمرے میں آتی ہیں۔ ملازمت کے دیگر زمروں میں انتظامیہ اور انسانی وسائل، فنانس، اکاؤنٹنگ اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ملازمت کی فہرستیں تنخواہ کی حدود، پوزیشن کی تفصیل، کم از کم قابلیت، اور دیگر ضروریات فراہم کرتی ہیں۔