بالی ووڈ کی فلم ’بکنگھم مرڈرز‘ کا نیا ٹریلر جاری
نیو دہلی( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کی فلم ’بکنگھم مرڈرز‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ فلم 13 ستمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کے جاری ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ پارک میں قتل کردیا جاتا ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوجاتا ہے۔ فلم میں کرینہ کپور خان، ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کا ایک دلچسپ ٹیزر اور گانا ’ساڈا پیار ٹٹ گیا‘ پہلے بھی ریلیز کیا جاچکا ہے۔ بکنگھم مرڈر ایکتا آر کپور اور کرینہ کپور خان کی مشترکہ پیشکش ہے۔
دی بکنگھم مرڈرز کے کرداروں میں ایش ٹنڈن، رنویر برار، اور کیتھ ایلن بھی شامل ہیں۔ فلم کے لکھاری اسیم اروڑہ، کشیپ کپور اور راگھو راج کاکر ہیں۔ کرینہ اس فلم سے بطور پروڈیوسر اپنا آغاز کر رہی ہیں، جسے شوبھا کپور، ایکتا کپور کے ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز اور ٹی بی ایم فلمز کا بھی تعاون حاصل ہے۔