نیویارک کے سٹی محکموں کو نوکریوں کےخواہشمند ہزاروں افراد کی تلاش
محکموں میں نوکریاں نیویارک کے رہائشیوں کو ہی ملیں گئی،ابھی تک اعدادوشمار کے مطابق لوگ کم،نوکریاں زیادہ ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے سٹی محکموں میں ہزاروں افراد کی بھرتی کے لیے ملازمتیں کھل گئی ہیں۔مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کو بھرتی کیا جارہا ہے ۔نوکریاں حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات نیویارک سٹی حکام سے رابط کریں اور دستاویزات مکمل کرکے نوکریاں حاصل کریں ۔حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر کے مختلف سرکاری محکموں اور ایجنسیوں میں مختلف قسم کی ملازمتیں دستیاب ہیں۔زیادہ تر ملازمتیں کل وقتی ہوتی ہیں اور انہیں تجربہ کار لوگ درکار ہیں ۔شہرکے7 مختلف محکموں میں مجموعی طور پر تقریباً 2,500 ملازمتیں دستیاب ہیں جہاں پر لوگوں کی خدمات چائیے۔نیویارک شہر کے سرکاری اسکولوں میں بھرتی ہونی ہے۔شہر کے وہ محکمے جن مکیں ملازمتیں آئی ہیں وہ درج زیل ہیں۔جن میں نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (277 نوکریاں)۔نیو یارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن (269 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن (539 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین (542 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف بے گھر خدمات (153 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن اینڈمحکمہ سماجی خدمات (569 نوکریاں)۔نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی (141 نوکریاں) موجود ہیں ۔اسی طرح دیگر محکموں میں بھی ہیں۔ابھی تک لوگوں کی تعداد نوکریوں سے کم ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے لوگوں کے علم میں آئے گا وہ نوکری کے حصول کے لیے رجوع کریں گے۔